ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں /  نیمار کے 100 ویں گول سے جیتی بارسلونا

 نیمار کے 100 ویں گول سے جیتی بارسلونا

Mon, 03 Apr 2017 18:31:14    S.O. News Service

میڈرڈ،3اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ا سٹار اسٹرائیکر نیمار نے 100 واں گول داغ کر اپنی ٹیم بارسلونا کو لا لیگا فٹ بال میں غرناطہ کے خلاف شاندار جیت دلائی ہے۔نیمار نے اپنی ٹیم کو گریناڈا کے خلاف 4-1 سے شاندار جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ معطل کھلاڑی لیونیل میسی کی غیر موجودگی کے باوجود بارسلونا نے بڑی جیت درج کرکے لا لیگا میں ٹاپ پر برقرار رئیل میڈرڈ سے ہار کے فرق کو کم کر لیا ہے، ابھی بارسلونا میڈرڈ سے صرف دو پوائنٹس ہی پیچھے ہے۔ میڈرڈ نے کریم بیجیما، اسکو اور ناچوکے گولوں کی مدد سے الویس کو 3-0 سے شکست دی۔ میڈرڈ کو ابھی ایک میچ اور کھیلنا باقی ہے۔


Share: